اتوار, اپریل ۲, ۲۰۲۳
Nigahban
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
Nigahban
No Result
View All Result
Home بین الاقوامی
ماورائے عدالت قتل کے 72 واقعات میں طالبان کا ہاتھ ہے، اقوام متحدہ

ماورائے عدالت قتل کے 72 واقعات میں طالبان کا ہاتھ ہے، اقوام متحدہ

نگہبان خبریں by نگہبان خبریں
15/12/2021
in بین الاقوامی
0
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegram

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان میں 100 سے زائد ماورائے عدالت قتل کے ’قابل اعتبار الزامات‘ موجود ہیں اور ان میں سے اکثر قتل طالبان کی جانب سے کیے گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی نائب سربراہ ندیٰ الناشف نے کہا ہے کہ 15 اگست کو طالبان کے قبضے کے بعد طالبان کی جانب سے عام معافی کے اعلان کے باوجود لوگوں کو قتل کیے جانا پریشان کن ہے۔انہوں نے انسانی حقوق کونسل کو بتایا کہ ’اگست سے نومبر کے دوران ہمیں سابق افغان سیکیورٹی فورسز اور سابق حکومت کے ساتھ کام کرنے والے 100 سے زائد افراد کے قتل کے قابل اعتبار الزامات موصول ہوئے ہیں‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’ان میں سے تقریباً 72 ہلاکتوں میں طالبان کا نام لیا جارہا ہے، کئی واقعات میں تو لاشوں کو سرعام دکھایا بھی گیا جس سے آبادی کا بڑا حصہ خوف میں مبتلا ہے‘۔طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبد القہار بلخی نے کہا کہ حکومت عام معافی پر اب بھی قائم ہے۔انہوں نے سابق انتظامیہ کے اہلکاروں کے خلاف کسی بھی قسم کے اقدامات کی بھی نفی کی اور کہا کہ ’جو بھی عام معافی کی خلاف ورزی کرے گا اسے قرار واقعی سزا دی جائے گی‘۔ندیٰ الناشف نے اقوام متحدہ کو انسانی حقوق کے سربراہ مشل بیچلیٹ کی جانب سے کونسل کو اس حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ’ان واقعات کی گہرائی میں جانچ پڑتال کی جائے گی اور غیر مصدقہ افواہوں کو اہمیت نہیں دی جائے گی‘۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے دشمن گروہ داعش کے اراکین بھی مارے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ’صرف صوبے ننگرہار میں داعش کے 50 مشتبہ اراکین کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات سامنے آئے ہیں‘۔ان کے مطابق اس حوالے سے ’سفاکانہ طریقوں بشمول پھانسی دینے، سر قلم کرنے اور لاشوں کی عوامی نمائش‘ جیسے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ان کا یہ بیان امریکا اور دیگر ممالک کی جانب سے طالبان کی مذمت کے بعد سامنے آیا۔ان ممالک نے اس ماہ کے اوائل میں انسانی حقوق واچ کی ایک رپورٹ پر طالبان کی مذمت کی تھی، رپورٹ میں 47 ماورائے عدالت قتل کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔

ShareTweetSendShare
Previous Post

یو اے ای نے امریکا سے ایف 35 طیاروں کی خریداری کیلئے مذاکرات معطل کردیے

Next Post

ضلع کپواڑہ میں مفرور ایس پی او ساتھی سمیت گرفتار

نگہبان خبریں

نگہبان خبریں

Next Post
ضلع کپواڑہ میں مفرور ایس پی او ساتھی سمیت گرفتار

ضلع کپواڑہ میں مفرور ایس پی او ساتھی سمیت گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

12/01/2022
صوبائی کمشنر نے کشمیر میں کووِڈ ۔19 وَبائی بیماری کی تیسری لہر سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا

سرکاری ملازمین کو 15سال کی عمر سے تعلیمی اور سماجی تفصیلات فراہم کرنا لازمی / ڈویژنل کمشنر کشمیر

30/01/2022
کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

18/01/2022
سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

05/01/2022
کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

صدقہ فطر 65 روپیہ فی کس مقرر/ مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

فورسبرونغ دورش تيشنيك: أوس تيش جيانتس v ألمانيا في سباق السيارات بدون سائق

کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

صدقہ فطر 65 روپیہ فی کس مقرر/ مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام

02/04/2023
وادی کشمیر کے مختلف حصوں میں دوران شب شدید بارشیں

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری،پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باراں، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

02/04/2023
کشمیر: گرمی میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے، سیاحتی مقامات پر مقامی سیاحوں کا رش

پونچھ میں تین لڑکیوں کی مبینہ خود کشی کی کوشش، ایک از جان

02/04/2023
جموں میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون کی سرگرمی

بی ایس پی نے جموں میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ پاکستانی ڈورن کو واپس بھگایا

02/04/2023

أخبار حديثة

کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

صدقہ فطر 65 روپیہ فی کس مقرر/ مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام

02/04/2023
وادی کشمیر کے مختلف حصوں میں دوران شب شدید بارشیں

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری،پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باراں، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

02/04/2023
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
Designed by Gabfire.in © Nigahban
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English

Designed by Gabfire.in © Nigahban