سری نگر// واد ی کشمیر میں گرچہ موسم خشک ہے لیکن شبانہ درجہ حرارت نقط انجماد سے کافی نیچے درج ہونے سے سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ ’چلہ کلان‘ جیسی سردیوں کا راج برابر قائم و دائم ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 23 دسمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مطلع صاف رہنے سے وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ درج ہو رہی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین ریکارڈ ہوئی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارات منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لہیہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 15.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثنا وادی میں بدھ کے روز بھی موسم خشک رہا اور صبح سے ہی ہلکی دھوپ چھائی رہی جس سے لوگوں کو صحنوں، دکان تھڑوں اور پارکوں میں لفطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ادھر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آنے والے دنوں کے دوران وادی کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہو سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کرسمس کے موقع پر کشمیر اور لداخ میں برف باری کا امکان ہے ۔