جموں//جموں وکشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی یونٹ کے صدر روندر رینہ کا کہنا ہے کہ بھاجپا سب کی پسندیدہ پارٹی ہے اور یہ کہ اگلی سرکار بی جے پی کی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی سب مل کر وزیر اعظم نریندر مودی کے مشن سب کا ساتھ سب کا وکاس کو آگے بڑھانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے راجوری میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر کے عوام کی پہلی پسند ہے ۔صدر موصوف کے مطابق جموں وکشمیر کے نوجوان بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں جو اس بات کا عندیہ ہے کہ یہاں پر آئندہ سرکار بھاجپا کی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے ہندو، مسلم ، سکھ اور عیسائی سب مل جل کر نریندر مودی کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔اُن کے مطابق بی جے پی نے لوگوں کے ساتھ جو وعدئے کئے تھے اُن کو پورا کیا گیا ہے۔روندر رینہ کے مطابق ہم کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے بھی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ اسمبلی چناو میں بی جے پی واحد بڑی پارٹی کے طور پر اُبھر کر سامنے آئے گی۔