سری نگر// پی ڈی پی کے سابق یوتھ صدر نذیر احمد یتو نے جمعے کے روز جموں وکشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔پارٹی کے سینئر لیڈروں نے ان کا پارٹی میں والہانہ استقبال کرتے ہوئے موصوف کی پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے پارٹی مزید مستحکم ہوگی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نذیر احمد یتو نے کہا: ’میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پی ڈی پی نے مجھے پارٹی سے نکالا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ساتھ میرے خیالات مل گئے تو میں نے اس شمولیت اختیار کی۔قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر اپنی پارٹی مارچ 2020 میں سابق وزیر سید محمد الطاف بخاری کی قیادت میں معرض وجود میں آئی۔